اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں چھٹیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ چھٹیوں کا اعلان ہو گیا ہے یوم تاسیس کے موقع پر جمعرات 22 فروری کو سرکاری چھٹی ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر مملکت میں جمعرات 22 فروری کو سرکاری طور پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ جمعہ اور سنیچر کی ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ یہ تعطیلات سرکاری ملازمین کے لیے تین دن پر مشتمل ہوں گی۔

مملکت کے یوم تاسیس پر سرکاری و پرائیویٹ اور بغیر منافع والے سیکٹرز کے ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی ملے گی۔

- Advertisement -

سعودی کابینہ کا اہم فیصلہ

واضح رہے کہ فروری 1727 کو امام محمد بن سعود نے پہلی سعودی ریاست قائم کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں