مظفرآباد: آزاد کشمیرحکومت نے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عیدالاضحیٰ پر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 29 جولائی سے 2 اگست تک لاک ڈاؤن رہے گا۔
آزادکشمیرمیں لاک ڈاؤن کا نفاذ 29 جولائی رات 12بجے سے ہو گا۔ لاک ڈاؤن کےدوران آزاد کشمیر میں سیاحوں کےداخلے پرپابندی ہوگی۔
لاک ڈاؤن کےدوران آزادکشمیر میں پارکس اور سیاحتی مقامات بندرہیں گے تاہم میڈیکل اسٹورز، بینک، پٹرول پمپس، کریانہ، بیکری، سبزی و فروٹ شاپس لاک ڈاؤن سےمستثنیٰ ہوں گے۔
اسی طرح آزادکشمیر میں دودھ اور گوشت کی دکانیں بھی لاک ڈاؤن سےمستثنیٰ ہوں گی۔ لاک ڈاؤن سے مستثنٰی دکانوں اور ٹرانسپورٹ کیلئےایس اوپیزپرعمل لازم ہوگا۔