اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ، فٹنس کیمپ کیلیے کھلاڑیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آنیوالے مہینوں میں ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ٹیم کی انٹرنیشنل کرکٹ مصروفیات آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان سے ہو رہی ہیں جس کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے کاکول اکیڈمی میں فزیکل فٹنس کیمپ لگانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے والے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

تمام کھلاڑی آج کیمپ میں رپورٹ پیش کریں گے جب کہ کیمپ کا باقاعدہ آغاز کل (منگل) سے کاکول ایبٹ آباد میں ہوگا۔

فٹنس کیمپ کے لیے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان اور افتخار احمد شامل ہیں۔

ان کے علاوہ عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

اس حوالے سے پی سی بی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فٹنس کیمپ پاک آرمی کے تعاون سے منعقد کر رہا ہے۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو آنے والی سیریزاور ورلڈ کپ کیلیے تیار کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں