پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شاہ سلمان کے نئے شاہی مشیر کا اعلان، عہدہ وزیر کے برابر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد بند ‏عبدالعزیز آل سعود کو شاہی مشیر مقرر کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ مشعل بن ماجد بند ‏عبدالعزیز آل سعود شاہی مشیر مقرر کیے گئے ہیں اور ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔

اس حوالے سے متعلقہ اداروں اور حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور شاہی حکم نامے پر عملدرآمد کیا ‏جارہا ہے۔

شہزادہ مشعل بن ماجد بند عبدالعزیز آل سعود جدہ شہر کے کمشنر کے عہدے پر فرائض انجام ‏دے چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں