منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

انڈر 19 ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے قاسم اکرم پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے۔

ایشیا کپ کا انعقاد امارات میں جبکہ ورلڈ کپ کا انعقاد ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔ دونوں ایونٹز کیلئے پندرہ ‏کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ شریک ہوگا، اسکواڈ کیساتھ دو ٹریولنگ ریزروز بھی شامل ہیں۔

اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جب کہ راؤ افتخار باؤلنگ کوچ اور مہتشم رشید فیلڈنگ کوچ مقرر کیے گئے ‏ہیں۔ تیمور اعظم ٹیم کے مینجر ہوں گے۔

Image

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: قاسم اکرم کپتان، عبدالفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، احمد خان، علی اسفند، ارحم ‏نواب، اویس علی، فیصل اکرم، حسیب اللہہ (وکٹ کیپر)، عرفان خان نیازی۔ معاز صداقت، مہران ممتاز، محمد ‏شہزاد، رضوان محمود اور ذیشان ظمیر۔

غازی غوری (وکٹ کیپر) اور محمد ذیشان ٹریولنگ ریزروز ہوں گے۔ ‏

اسپورٹ اسٹاف: اعجاز احمد (ہیڈ کوچ)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، محتشم رشید (فیلڈنگ کوچ)، محمد جاوید ‏‏(سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھرا پسٹ)، ولید احمد (اینالسٹ) اور تیمور اعظم ‏‏(مینجیر)۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں