گلی محلوں میں کھیلی جانے والی ٹیپ بال کرکٹ کو اسٹیڈیم تک لے جانے کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری میدان میں آ گئے۔
گلی، کوچوں اور محلوں کھیلی جانے والی ٹیپ بال کرکٹ سے ٹیلنٹ نکال کر اسٹریٹ کرکٹ کو اسٹیڈیم تک لے جانے کے عزم کے ساتھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹیپ بال کرکٹ کو عالمی سطح تک پروموٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور چئیرمین ٹیپ بال پریمئیر لیگ زوئیر نصیر کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔
ٹیپ بال پریمیئر لیگ ایونٹ 14 دسمبر سے 29 دسمبر تک کراچی میں ہوگا۔ گورنر سندھ نے ایونٹ سے قبل ایک لاکھ ٹینس بال نوجوان کرکٹرز میں تقسیم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
گورنر سندھ ٹیپ بال پریمئیر لیگ کے پیٹرن انچیف بن گئے اور ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں کراچی نائٹ کے نام سے اپنی ٹیم رجسٹرڈ کرا دی۔
گورنر سندھ نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں استعمال ہونے والی بال پر سائن کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی پی ایل سیزن فور سے قبل ایک لاکھ ٹینس بال تقسیم اور اونر شپ لینے کا مقصد اسٹریٹ کرکٹ کی پذیرائی ہے۔
چئیرمین کے ٹی پی ایل سیزن فور زوئیر نصیر کہتے ہیں کہ ایونٹ 4 سے 29 دسمبر تک کراچی میں ہوگا جسکا مقصد اسٹریٹ کرکٹرز کو میدان تک لے جانا ہے۔
تقریب میں شریک سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ سےعالمی سطح کا ٹیلنٹ سامنے آ گئے گا۔