منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ‏

اشتہار

حیرت انگیز

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ‏ہو گیا۔

وزیرتعلیم پنجاب مرادراس نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ‏کہ 23 دسمبر سے 6 جنوری تک تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہوں گی۔

وزیرتعلیم پنجاب نے زور دیا کہ تمام طلبہ وطالبات کورونا ویکسین لگوائیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل 14 دسمبر کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ‏محکمہ تعلیم کے وفاقی اور ‏صوبائی سیکریٹریز کی آج ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں 25دسمبر سے5 جنوری تک کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے تاہم ‏‏چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سےجاری کیا جائےگا۔

یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏‏تک کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول ‏‏و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی ‏‏سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں