آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پیر سے کراچی میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کے لیے پریس کلب پر احتجاج کیا، رہنماؤں نے انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ دودھ کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ کریں۔
ملک ریٹیلرز نے پیر کے روز سے کراچی میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا ہے، ڈیری فارمرز سے مہنگا دودھ خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے، انتظامیہ کو تین دنوں کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔
نثار گدی نے کہا کہ ڈیری فارمرز فی لیٹر دودھ 214 سے 218 روپے میں دے رہےہیں، دکانداروں کو فی لیٹر 20 روپے کا مارجن ملنا چاہیے،
ملک ریٹیلرز نے کہا کہ یہ صورتحال برقرار رہی تو 12 سے 15 ہزار دکاندار دودھ کی خریداری بند کردیں گے۔