جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

آئندہ برس 11 اشیاء خورد ونوش کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی حکام نے آئندہ برس گیارہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں تحفظ صارفین کی اعلیٰ کمیٹی کی جانب سے 2020 میں جن اشیاء کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ان کی فہرست جاری کردی ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ گیارہ ایشاء صرف کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا مقصد عوام کو ان کے بجٹ میں تنگی سے بچانا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تحفظ صارفین کی اعلیٰ کمیٹی کی جانب سے کوآپریٹو سوسائیٹیو اور اشیاء فروخت کرنے والی تجارتی مراکز کے ساتھ بھی ہم آہنگی کرلی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جن اشیاء خورد و نوش میں اضافہ نہیں کیا گیا ان میں روٹی، غلہ جات، گوشت، مچھلیاں، سمندری کھانے، مٹھایاں، سبزیاں، کھانے پکانے میں استعمال ہونے والا تیل، پھل، چینی، مربہ جات، چائے، کافی، کوکو، مشروبات، منرل واٹر، سافٹ ڈرنکس، لسی اور پنیر شامل ہیں۔

وزیر اقتصادیات سلطان بن سعید المنصوری کا کہنا ہے کہ بازاروں کو کنٹرول کرنا اور روز مرہ استعمال کی ایشیاء کی قیمتوں میں اضافہ روکنا ہماری کمیٹی کے اہم ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔

سلطان بن سعید المنصوری کا کہنا تھا کہ اعلی کمیٹی برائے تحفظ صارفین متحدہ عرب امارات ریاستی سطح پر متعلقہ اداروں کے تعاون سے اشیائے صرف کے نرخ بڑھنے سے روکنے کی مہم چلائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی نجی اداروں کو اس بات پر آمادہ کرے گی کہ وہ صارفین کے تحفظ کے لیے اسپیشل اسکیمیں جاری کریں اور تجارتی لین دین کو شفاف بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں