تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلانات

دنیا کے کئی ممالک میں آج رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا رہا ہے اور اب تک چاند کی رویت سے متعلق اعلانات کیے جا چکے ہیں۔

بعض ممالک نے رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے دن کا اعلان کیا ہے۔ برونائی کی سلطنت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں جمعہ کو ہلال کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا حکام نے کہا کہ ہفتہ، 2 اپریل شعبان کے مہینے کا آخری دن ہوگا، اور مقدس مہینے کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہوگا۔

ملائیشیا اور انڈونیشیا نے بھی اعلان کیا کہ مقدس مہینے کا پہلا دن 3 اپریل کو ہوگا۔

جنوبی آسٹریلیا کی امام کونسل نے فیس بک پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہلال کا چاند نظر آ گیا ہے اور مقدس مہینہ 2 اپریل بروز ہفتہ سے شروع ہو گا۔ مصر نے بھی اعلان کیا کہ مقدس مہینہ 2 اپریل سے شروع ہو گا۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس جاری ہیں اور سرکاری طور پر فی الحال چاند کی رویت سے متعلق اعلانات نہیں کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -