اشتہار

اب پڑوسی آپ کو تنگ نہیں کرسکیں گے، لیکن کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پڑوسیوں کے حقوق کا علم سب کو ہے لیکن اگر آپ کا پڑوسی آپ سے کسی بھی قسم کا ناپسندیدہ سلوک، بدزبانی یا بدسلوکی کرتا ہے یہ عمل بعد میں جانی یا مالی نقصان کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے آپ کو ابتدائی طور پر ان سے مسئلہ کے بارے میں بات کرنی چاہیے اور ان سے شائستگی کے ساتھ پریشانی کو روکنے یا دور کرنے کے لیے کہنا چاہیے۔

اگر یہ طریقہ کامیاب نہ ہو تو سائنسدانوں نے اس کی ایک نہایت آسان طریقہ نکال لیا ہے جس سے آپ اپنے پڑوسی کو "اچھے طریقے” سے سمجھا سکتے ہیں اور وہ سمجھ بھی جائے گا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شور شرابہ نہ کرنے اور سکون سے رہنے کی درخواست کو مسترد کرنے والے پڑوسیوں کو سبق سکھانے کے لیے ایک منفرد ڈیوائس تیار کرلی گئی۔

Photo: Social Media

پڑوسی اگر بےجا شور شرابہ کرنے لگیں تو اس کا اثر آپ کے گھر پر بھی پڑتا ہے اور یہی نہیں بلکہ اس سے آپ کا سکون بھی متاثر ہوتا ہے تاہم آپ شور وغل نہ کرنے کی صرف درخواست ہی کرسکتے ہیں۔

کچھ پڑوسی تو ایسے ہوتے ہیں جو بات مان جاتے ہیں لیکن جو بات نہیں مانتے اور پڑوسی کو تنگ کرنا جاری رکھتے ہیں اب ان کی عقل ٹھکانے لگانے کے لیے ایک آلہ تیار کرلیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا میں روینج ساؤنڈ اسپیکر کے نام سے مشہور یہ ڈیوائس مہنگی ہے لیکن بہت کارآمد ہے، جبکہ آن لائن یہ کئی ناموں سے فروخت بھی ہورہی ہے تاہم اس کا مقصد صرف ایک ہی ہے جو بتایا گیا ہے۔

یہ ساؤنڈ ڈیوائس ایسے پڑوسیوں کے خلاف استعمال ہوتی ہے جو آپ کے برابر میں یا پھر اپارٹمنٹ کی صورت میں اوپر یا نیچے رہتے ہوں۔

دیوار یا چھت سے لگائی جانے والی یہ ڈیوائس ایسی اذیت دینے والی آواز پیدا کرتی ہے جو آپ کے پڑوسیوں کو نہ صرف دن میں تارے دکھادے بلکہ آپ کی بات ماننے پر بھی مجبور کردے۔

آپ اپنے گھر کے کاموں میں مصروف بھی رہیں لیکن آپ کے ساتھ یہ ڈیوائس آپ کے لیے اپنا کام کرتی رہے گی۔

دوسری جانب حکام کا ماننا ہے کہ یہ ساؤنڈ سسٹم گھر میں لگانا غیر قانونی تو نہیں لیکن پھر بھی اپنے تنازعات کو حل کرنے کے لیے دیگر طریقہ کار استعمال کرنے کی کوشش کی جائے کیونکہ اس سے لڑائی کے مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں