منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

معروف بھارتی اداکار کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار انو کپور کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار انو کپور کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

سرگنگا رام اسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار کی حالت پہلے سے بہتر ہے وہ کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر اجے سوروپ کا کہنا ہے کہ انو کپور کو سینے میں تکلیف کی وجہ سے داخل کیا گیا تھا وہ کارڈیالوجی میں ڈاکٹر سشانت واٹل کے زیر نگرانی داخل ہیں۔

66 سالہ اداکار متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں ماضی کی مشہور فلم ’مسٹر انڈیا، کالا پتھر، وکی ڈونر، ڈریم گرل ودیگر شامل ہیں۔

وہ فلم رین کوٹ کا بھی حصہ تھے جس میں اجے دیوگن اور ایشوریا رائے بچن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ انو کپور نے پریانکا چوپڑا کی ہٹ فلم 7 خون معاف میں بھی کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں