تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

چین میں سالانہ آئس اینڈا سنو فیسٹیول کا آغاز

بیجنگ : چین کے سرد ترین شہر ہربن میں سالانہ آئس اینڈا سنو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، جس میں دنیا بھر سے سیاح شرکت کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہربن میں سالانہ بین الاقوامی آئس اینڈ اسنو اسکپچرفیسٹول شروع ہوگیا جس میں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی اور مختلف اشیا سے لطف اندوز ہوئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میلے میں مقامی اور غیر ملکیوں سمیت خواتین، بچے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

اس فیسٹول میں ماہرین نے برف سے نہ صرف مجسمے بنائے بلکہ ریل اور عمارتوں کے ڈھانچے بھی کھڑے کیے جس میں مختلف طرز تعمیر کے نمونے ملتے ہیں۔

یہ میلہ ہر سال سجایا جاتا ہے برف سے دیوہیکل ،دلچسپ اور منفرد مجسمے تخلیق کر نے کے لیے دنیا بھر سے بیس ٹیمیں آئیں، ماہر فنکاروں کے برف سے بنے شاہکار سیاح دیکھتے رہ گئے جبکہ بچے جمی برف میں پھسلن کےمزے بھی لے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہزاروں اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے آئس اینڈ اسنو ورلڈ رات میں خاص طور پر زبردست نظر آتا ہے جب مجمسمے جگمگا اٹھتے ہیں۔

یہ میلہ ہر سال سجایا جاتا ہے، جو پچیس فروری تک سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی تفریح کا باعث بنتا ہے۔

ہربن میں ہونے والے اس آئس فیسٹیول کا آغاز 1985 میں ہوا تھا، اس کی خاص بات برف سے تراشنی ہوئی عمارتیں، گوتم بدھ کے مجسمے اور دوسری دیگر ڈیزائن کی بنی ہوئی اشیاء شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -