جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سالانہ تین زورہ تبلیغی اجتماع کا کل سے آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سالانہ تین روزہ اجتماع کا آغاز کل بعد نماز عصر کیا جائے گا جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لاکھوں افراد آتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تبلیغی وفود کا اجلاس ہوا جس سے گفتگو کرتے ہوئے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی نعیم نے کہا کہ تبلیغی جماعت عالم اسلام کو متحد کرنے کی عظیم تحریک ہے، اس عظیم اجتماع کا مقصد انسانوں کو اللہ سے جوڑ کر تفرقات کو ختم کرنا ہے۔

مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی بھر کے عوام اس پر نور اجتماع میں شرکت کو یقینی بنائیں، تبلیغی جماعت سیاسی اور نظریاتی اختلافات سے ہٹ کر اللہ کی توحید کا پرچار اور اسلام کی دعوت کو پوری دنیا میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان کی حقیقی کامیابی اللہ کی رضا مندی میں ہے، اللہ کو ناراض کرکے خوشحالی حاصل کرنے والے دنیا میں جتنابھی آرام وسکون حاصل کرلیں مگر ان کا انجام برا ہوتاہے، حکمت اور بصیرت سے دین اسلام کی اشاعت میں مصروف تبلیغی جماعت فرقہ پرستی اورفرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی۔

شیخ الحدیث مفتی نعیم نے حکومت سندھ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اجتماع گاہ کی مکمل سیکیورڑی، پانی وبجلی اور اجتماع میں شرکا کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت و دیگر انتظامات کو یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خالص تبلیغی اصلاحی تحریک ہے جو دعوت واشاعت کے مقدس کام سرانجام دے رہی ہے، عالم اسلام کیلئے دعوت واشاعت کا کام سرانجام دینے والی جماعت ایک رحمت ہے ،جودنیا کے ہر ملک میں اسلام کی دعوت کو لیکر پہنچ رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عوام الناس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ اجتماع میں شرکت کریں تاکہ معاشرے میں پھیلی دوریاں اور تفرقہ بازی کا خاتمہ ہو سکے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں