کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا سے مزید 34 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا سے اموات کی تعداد 1747 ہوگئیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں کرونا کیسز بڑھتے جارہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 10815 نئے ٹیسٹ کیے گئے، 1452 نئے کرونا کیسز سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا کے 41634 مریض زیر علاج ہیں، 39967 مریض گھر، 402 آئسولیشن مراکز میں ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 743 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، کرونا کے 109 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج کرونا کے 1274 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح 58 فیصد ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 2,752 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 65 مریض جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 246,351 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,123 ہو گئی ہے۔