The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 396 کیسز سامنے آگئے

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 396 کیس سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 6 ہزار 220 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب سے کرونا وائرس کے مزید 396 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 6 ہزار 220 ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک کل 106 اموات ہوئیں،پنجاب میں 1850 افراد صحت یاب، 27 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں کرونا کے 79 ہزار 9149 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 19 اموات ، تعداد 346 تک جاپہنچی

واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 346 ہوگئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 15,759 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں