اشتہار

پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 927 نئے کیسز سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید961 کیسز سامنے آگئے، ملک میں اب تک کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب سے کرونا وائرس کے مزید 927 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 22 ہزار 964 ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک کل 410 اموات ہوئیں،پنجاب میں 6 ہزار 338 افراد صحت یاب ہوگئے۔

- Advertisement -

ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں 428 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 10329ہوگئی،صوبے میں اب تک 223074 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے

واضح رہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے، جبکہ 2,636 نئے کیسز سامنے آئے۔

کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 64,028 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 1,317 ہو گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں