جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مریم نواز کیخلاف سرکاری وردی پہننے پر مقدمے کیلئے ایک اور درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سرکاری وردی پہننے پر مقدمے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سرکاری وردی پہننے پر مقدمے کیلئے سیشن کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست وکیل آفتاب باجوہ کے توسط سے دائرکی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلی ٰپنجاب نے ایئر ایمبولینس اجلاس میں آئی جی کی وردی پہنی ، قانون کے مطابق کسی ادارے کی وردی کوئی شخص نہیں پہن سکتا۔

- Advertisement -

درخواست میں کہنا تھا کہ پولیس وردی پہننےپروزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پہلےبھی درخواست دائرکی گئی، مریم نواز قانون کی خلاف ورزی کررہی ہیں،مقدمہ درج کرنےکاحکم دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں پنجاب پولیس کی وردی پہنی تھی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے لکھا تھا کہ پولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس وردی پہننے کی حقدار ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ سینٹرل پولیس آفس کو سیکڑوں پیغامات موصول ہوئے جس میں پولیس اہلکاروں نے اس اقدام کو سراہا۔

ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ خواتین پولیس افسران تقریب کا جشن منارہی ہیں اور انہوں نے یونیفارم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں