بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارت میں ایک اور ننھی پری کی جان لینے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک اور ننھی پری کی جان لینے کی کوشش کی گئی اور نومولود بچی کو مرنے کیلیے گہرے کنوئیں میں پھینک دیا گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع داہود کے گربادہ تعلقہ کے گاؤں میں ایک نومولود بچی 40 فٹ گہرے کنوئیں میں گری ملی ہے جس کو ریسکیو کرکے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسی نے بچی کو رسی سے باندھ کر پانی سے خالی کنویں میں اتار دیا تھا جہاں وہ لاوارث حالت میں پڑی تھی۔ گزشتہ روز جوکھلا بھائی کسانا بھائی نامی شخص نے کنویں میں ایک چھوٹی بچی کو دیکھ کر گاؤں کے سرپنج کو اطلاع دی۔ پولیس بھی اطلاع پر پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاروں کے ذریعے بچی کو کنویں سے باہر نکال کر علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس کے مطابق بچی کے پیروں کو چیونٹیوں نے کاٹا ہوا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کردی ہے اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے بھی اپنی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

چلڈرن ہوم داہود کے صدر نریندر سونی کا کہنا ہے کہ بچی کے مناسب علاج کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اگر کوئی سرپرست نہ ملا تو حکوتم کی ہدایات کے مطابق اسے گود لینے کی سفارش کی جائے گی۔

دوسری جانب بچی کو پہلی بار کنویں میں دیکھنے والے جوکھلا بھائی کی شکایت کی پر گرباڈا پولیس نے بچی کو مرنے کے لیے کنویں میں چھوڑنے والی نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہونے والے شرمناک واقعے سے انسانیت لرز اٹھی

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی بھارت میں ایک نومولود بچی کو زندہ دفنائے جانے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں