بجلی، ایل پی جی اور پیٹرول کے بعد ایل این جی بھی مہنگی ہو گئی۔
ایل این جی کی قیمتوں میں 0.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ستمبر کیلئےایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں0.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.36 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔