کالا باغ : ہیکرز نے ایک اور بینک اکاؤنٹ ہیک کر لیا، پنجاب کے ضلع میانوالی کے ٹاؤن کالا باغ میں ریٹائرڈ اہل کار کا اکاؤنٹ نشانہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے کالا باغ میں ریٹائرڈ اہل کار حافظ گل کے بینک اکاؤنٹ کو ہیک کر کے اس سے 11 لاکھ روپے نکال لیے۔
[bs-quote quote=”حبیب بینک کے آفیشل نمبر سے اکاؤنٹ ویری فکیشن کے لیے فون آیا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”حافظ گل”][/bs-quote]
حافظ گل نے بتایا کہ انھیں حبیب بینک کے آفیشل نمبر سے اکاؤنٹ ویری فکیشن کے لیے فون آیا تھا۔ خیال رہے کہ ہیکنگ کے دیگر کیسز میں بھی ہیکرز نے بینک کے آفیشل نمبروں سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو کالز کیں۔
حافظ گل کے مطابق ان سے کہا گیا کہ ملک میں بینک فراڈ ہو رہے ہیں اس لیے آپ کے اکاؤنٹ کی ویری فکیشن کرنی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا ’ہیکرز نے مجھے میرے اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات بتائیں، اس لیے میں نے انھیں اپنا پن کوڈ بتا دیا، لیکن شک ہونے پر اگلے روز اکاؤنٹ چیک کیا تو 11 لاکھ روپے غائب تھے۔‘
یہ بھی پڑھیں: ہیکرز کے مزید دو شکار، اسکول ٹیچرز کے اکاؤنٹس خالی کر دیے
ریٹائرڈ اہل کار حافظ گل محمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹ سے ان کی جمع پونجی لوٹی گئی، حکومت پیسے واپس دلائے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں بینک اکاؤنٹ ہیکرز کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئی ہیں، گزشتہ روز بھی پنجاب کے شہروں چشتیاں اور جھنگ میں دو سرکاری اسکول ٹیچرز کے اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد رقم نکالی گئی۔