تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اٹلی میں گھر خریدیں، 195 روپے میں

روم: اٹلی کے جنوبی علاقے میں واقع گاؤں میں آبادی بڑھانے کے لیے صرف ایک یورو میں گھر کی ملکیت دینے کا اعلان کردیا گیا۔

اگر آپ اٹلی میں اپنی جائیداد خریدنے کے خواہش مند ہیں اور آپ کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اٹلی کی مقامی حکومت نے شاندار اسکیم متعارف کروا دی ہے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اسکیم سے اٹلی کے شہری ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس کے تحت وہ ایک یورو میں‌ گھر کی ملکیت حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اٹلی کے کرونا فری علاقے میں گھر کی قیمت 186 روپے، آپ بھی خرید سکتے ہیں

رپورٹ کے مطابق اٹلی کے جنوبی علاقے مولیسی میں واقع گاؤں کاسٹروپگنانو کے 90 فیصد گھر خالی ہیں کیونکہ وہاں کے مکین اپنے اہل خانہ سمیت دیگر علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

پہاڑوں کے دامن میں واقع خوبصورت علاقے میں آبادی بڑحانے کے لیے حکومت نے گھر کی قیمت ایک یورو مقرر کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً 195 روپے بنتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاؤں شہر سے ایک گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہیں جہاں پر  حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتال بھی قائم کیے گئے ہیں۔

حکومت نے آبادکاری کی اس مہم کو ’ون یورو اسکیم‘ کا نام دیا ہے جس کے تحت اب اٹلی کے دوسرے علاقوں میں رہنے والے اپنی مرضی کے گھر کا انتخاب کر کے وہاں پر رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں گھرکی قیمت صرف 1 یورو

حکومت کی جانب سے خریدار پر چند شرائط بھی عائد کی گئیں ہیں جس کے تحت وہ اُس وقت تک مکان کی تعمیر و مرمت کا کام نہیں کرسکے گا جب تک اُسے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کاغذات فراہم نہیں کردیے جاتے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے خریدار کو چند مہینوں میں مکمل مالکانہ حقوق اور کاغذات فراہم کردیے جائیں گے۔

خریدار اس بات کا پابند ہوگا کہ وہ تین سال سے پہلے گھر نہیں چھوڑے گا، اس ضمن میں مقامی انتظامیہ مالک سے ایک معاہدے پر دستخط بھی کرائے گی جس کے تحت اُسے تین ہزار یورو سیکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر جمع کرانا ہوں گے، تین سالہ مدت ختم ہونے کے بعد یہ رقم اُسے واپس کردی جائے گی۔

نیکولا کے میئر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے پاس یہ نادر موقع ہے کہ وہ اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور اس علاقے میں آکر اپنی دکانیں یا رسٹورنٹ کھولیں جبکہ خریدار دیگر کاروبار کرنا چاہیے تو اُس کی بھی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -