تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

فائزر ویکسین کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

برسلز : فائزر ویکسین کو عام فریج میں بھی لمبے عرصے تک محفوظ کیا جاسکتا ہے، یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے تصدیق کردی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ کرونا ویکسین کو منفی 70 سے زائد درجہ حرارت پر محفوظ کرنا ہوتا ہے جس کے باعث گرم موسم کے حامل ممالک کےلیے فائزر ویکسین کو اسٹور کرنا انتہائی مشکل تھا۔

یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے حالیہ بیان میں گرم موسم کے حامل ممالک کو فائزر ویکسین عام فریج میں بھی ایک ماہ تک محفوظ رہنے کی خوشخبری سنائی ہے۔

اس سے قبل یورپین میڈیسن ایجنسی نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی جنوبی افریقہ اور برطانوی قسم پر فائزر ویکسین 75 فیصد تک اثر انداز ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ یونیسف نے پاکستان کو فائزر کرونا ویکسین کی اسٹوریج کیلئے مفت کنٹینرز فراہم کیے تھے کیوں کہ پاکستان کولڈ چین سسٹم منفی 20 گریڈ پر اسٹوریج کا حامل ہے۔

Comments

- Advertisement -