اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سعودی ولی عہد کا ایک اور بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت میں دنیا کا سب سے بڑا فلوٹنگ نیوم انڈسٹریل سٹی ’اوکسا گون‘ بنانے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ مستقبل میں مینوفیکچرنگ سینٹرز کے لیے ماڈل ثابت ہوگا اور آئندہ اسی طرز پر فیکٹریاں قائم کی جائیں گی، اس پراجیکٹ کے تحت معیشت کو فروغ بھی دیا جائے گا۔

محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اوکساگون سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں ہماری مدد کرے گا، نیوم انڈسٹریل سٹی مستقبل میں صنعتی فروغ سے متعلق پوری دنیا کیلئے توجہ کا مرکز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی منفرد ہوگا، یہ روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گا، شرح نمو کا ہدف پورا کرنے کے ساتھ علاقائی تجارت کو بھی بڑھائیں گے، ہم اپنے مشن کی تکمیل کررہے ہیں۔

دریں اثنا نیوم کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر نظمی النصر کا کہنا تھا کہ اوکساگون مینوفیکچرنگ سینٹرز کے عالمی تصور میں بنیادی تبدیلی لائے گا۔

اس ضمن میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں زیادہ حوصلہ اس بات سے مل رہا ہے کہ ہمارے شرکائے کار نے اوکساگون میں منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ نیوم انڈسٹریل سٹی (اوکساگون) کا تصور’ دی لائن‘ والا ہے جس کا اعلان جنوری 2021 میں کیا گیا تھا، اوکساگون میں انتہائی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی مثلاً آئی او ٹی استعمال ہوگی، یہاں روبوٹ ہوں گے، یہ سب مستقبل کے ڈسٹری بیوٹرز سینٹر نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں