پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا، نگراں حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں حکومت بھی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر کسی طرح رحم کرنے کو تیار نظر نہیں آتی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 305 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 18 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 311 روپے 84 پیسے ہوگئی ہے، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھبی نگراں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جسے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا گیا تھا مگر عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی تھی۔