تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جیمز بانڈ کے حوالے سے ایک اور بڑی خبر

لاس انجلس: ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق فلم سیریز جیمز بانڈ کی نئی فلم اسٹریمنگ سروس کو فروخت کیے جانے کا امکان ہے، کرونا کے پیش نظر فلم کے ریلیز ہونے پر سوالات اٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائی(No Time To Die) نومبر میں برطانیہ اور امریکا کے سنیما گھروں کی زینت بننے کے امکانات تھے لیکن وہ بھی دم توڑ گئے۔ مذکورہ فلم کرونا وائرس کے باعث روک دی گئی تھی، جو پہلے رواں سال اپریل میں ریلیز ہونی تھی۔

 ہالی ووڈ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ جیمز بونڈ سیریز کی پہلی فلم ہوسکتی ہے جو سنیماؤں پر ریلیز نہیں ہوگی بلکہ کوئی اسٹریمنگ سروس اس کے حقوق حاصل کرلے گی۔

نیٹ فلیکس اور دیگر اسٹریمنگ سروسز 25ویں فلم کے حقوق خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے پروڈکشن ٹیم کی جانب سے حتمی اعلان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی اسٹریمنگ سروس نے تصدیق کی ہے۔

جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

نوٹائم ٹو ڈائی کے التوا کے شکار ہونے پر فلم کے حقوق رکھنے والے اسٹوڈیو ایم جی ایم کو اب تک اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ کرونا کے باعث متعدد فلمیں التوا کا شکار ہیں۔

اسٹوڈیو ایم جی ایم، نوٹائم ٹو ڈائی فلم کی اسٹریمنگ سروس کو فروخت ایک افواہ قرار دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹوڈیوز پیراماؤنٹ اور سونی نے بھی اپنی فلمیں جیسے گرے ہاؤنڈ، کمنگ ٹو امریکا اور دیگر اسٹریمنگ سروسز کو فروخت کرکے کروڑوں ڈالرز کمائے ہیں۔

Comments

- Advertisement -