تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایک اور بڑا اپ سیٹ، زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

پرتھ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے نے 1 رن سے شکست دے دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم 131 رنز کے تعاقب میں129رنز بناسکی، زمبابوے کے بولرسکندر رضا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے ، جنہوں نے25رنزدے کر3وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

زمبابوے کے خلاف ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم آغاز سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی، کپتان بابراعظم 4، محمد رضوان 14 رنز بناکر چلتے بنے، مڈل آرڈر بیٹرز حیدر علی اور افتخار احمد بھی بُری طرح ناکام ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعودنے44رنزکی اننگزکھیلی تاہم وہ بھی ٹیم فتح نہ دلاسکے۔ شاداب خان 17 رنز بناسکے جبکہ محمد نوازنے 22 رنز کی اننگز کھیلی تاہم میچ کے آخری اوور میں وہ غلط شاٹ سلیکشن کے باعث پویلین لوٹے۔

سکندر رضا کے علاوہ بریڈ ایونس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلیسنگ موزاربانی اور لیوک جونگوی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل زمبابوے کپتان محمد رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، زمبابوین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز31رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے، ایونزاوراروائن 19،19 جبکہ مدھی ویرے17رنزبناسکے۔Imageپاکستان کی جانب سے وسیم جونیئرنے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4شکارکیے، شاداب خان نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو میں کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرنا چاہتے تھے تا کہ ابتدا میں بالرز سوئنگ سے فائدہ اٹھاسکیں۔Imageپرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ آصف علی کی جگہ محمد وسیم کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ۔

پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور زمبابوے آج مدمقابل ہوں گے

واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت سے ہار چکا ہے جب کہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے سبب مکمل نہ ہونے کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -