تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

پرویزالہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پرویزالہٰی کیخلاف محمد خان بھٹی کو خلاف ضابطہ قانون پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق محمدخان بھٹی کوپرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم پنجاب ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا، محمدخان بھٹی کی کنفرمیشن 26 جولائی 2022 سیکرٹری سروسز نے وزیراعلیٰ آفس بھجوائی۔

مقدمہ متن میں کہا گیا ہے سابق سیکرٹری سروسز مسعودمختار نے سمری سیکرٹری ٹو چیف منسٹر کوآرڈی نشن کو بھجوائی، رولز کےمطابق پرنسپل سیکرٹری کی سیٹ پر کسی اسپیشل ادارے کا ملازم ڈیپوٹیشن پر تعینات نہیں ہو سکتا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے اختیار ات کا ناجائز استعمال کرکےمحمد خان بھٹی کو بطور پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -