کراچی : صحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان کی واردات کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج مںظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطانق کراچی میں صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی ایک اورسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، ویڈیو میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل ملزمان شہری کو لوٹنے کیلئے رکے تو ایک گاڑی میں موجود شہری نےملزمان کوتیزی سے ٹکر ماری۔
جس کے فوری بعد آنے والے صحافی اطہرمتین نے بھی ملزمان کو ٹکر مار کر گرایا اور جسے اطہر متین نے گاڑی ریورس کی،اس دوران ملزمان نے کھڑے ہوکر فائرنگ کردی۔
اس سے قبل واقعے کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی،جس میں ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔
سی سی ٹی وی کے مطابق واقعہ صبح 8 بجکر 29 منٹ پر پیش آیا، ملزم پیدل موٹرسائیکل لے کر بھاگ رہا تھا جبکہ ایک ملزم نے ہیلمٹ اوردوسرے نے کیپ پہن رکھی تھی۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد ملی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
یاد رہے آج صبح کراچی میں صحافی اطہر متین کو قتل کردیا گیا تھا، نارتھ ناظم آباد میں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ کسی گاڑی نے آکر ٹکر ماری تو انہوں نے اٹھ کر گولیاں چلا دیں، اس دوران اطہر متین کو سینے میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔