جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لانڈھی میں ڈاکوؤں نے نوجوان کو قتل کر دیا، پولیس حکام نے واقعے کو  ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی معین آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 22سال کے منظور کےنام سے ہوئی تاہم لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ تین ڈاکوؤں نے مقتول سے قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار دی۔

لانڈھی میں فائرنگ سےنوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر پولیس حکام نے کہا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتول کے گھر والے اصل حقائق چھانے کی کوشش کررہےہیں، کسی لڑکی کے معاملے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم واقعےکے حوالے سےمزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل اسی طرح کے ایک واقعے میں کراچی میں ایک اور شخص کو کورنگی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں