تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سال نو پر شہر قائد کا موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی: شہر قائد کے باسی تیار ہوجائیں، دسمبر کا آخری ہفتے میں سائیبیریا کی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اٹھائیس دسمبر سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافےکا امکان ہے، آئندہ ہفتے سردی کی لہر کی شدت گزشتہ لہر سے زیادہ ہوگی۔

موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر کے نتیجے میں شہر قائد کا درجہ حرارت مزید گر جائے گا، موسم سرد اور خشک رہےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سےکراچی میں نئےمغربی سلسلےکے تحت معمول سے تیز ہوائیں چلنےکا امکان ہیں، ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے، جس کے باعث پیر سے بدھ تک کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ رہےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران کراچی میں کم سے کم پارہ 10ڈگری سےنیچے آسکتاہے اور ماہ دسمبر میں کراچی میں سردی کا سات سالہ ریکارڈٹوٹ سکتاہے۔

واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ میں کراچی کا کم سے کم پارہ6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی والے ہوجائیں تیار، سردی مزید بڑھنے کا امکان

آج شہر قائد میں کم سےکم درجہ حرارت11.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، موجودہ درجہ حرارت16ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اس وقت شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کی رفتار15کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، آج کراچی میں درجہ حرارت25سے27ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -