تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ایک اور کمپنی کا پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا اعلان

کراچی : وفاقی حکومت کی طرف سے درآمدی پابندی کی وجہ سے ایک اور کمپنی نے پاکستان میں اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کر نے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق درآمدی پابندیوں کے باعث ایک اور کمپنی نے اپنے پلانٹ کو بند کر نے کا اعلان کردیا، کے ایس بی نے حسن ابدال میں موجود اپنا پلانٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا۔

کے ایس بی کمپنی دنیا بھر میں اعلیٰ معیار کے سیال کیمیکلز، پانی، بلڈنگ کیمیکلز، کان کنی، توانائی ودیگر صنعتوں کے پمپس بناتی ہے

کے ایس بی کمپنی نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے درآمدی پابندیوں کی وجہ سے 02 جنوری 2023 سے اگلے نوٹس تک حسن ابدال میں پلانٹ کی کارروائیوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جیسے ہی مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی کمپنی اپنا کام دوبارہ شروع کرے گی اور مختصر نوٹس پر عملے کو آسانی سے واپس بلایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ایک آٹوموبائل کمپنی پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اپنا پروڈکشن پلانٹ 2 سے 6 جنوری تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان سوزوکی موٹرز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو خط لکھا کہ کاروں اور موٹر سائیکلوں کی پیداوار کا عمل 2 سے 6 جنوری تک مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

دسمبر میں ایک اور آٹوموبائل کمپنے انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے مرکزی بینک کی جانب سے مکمل طور پر ناک آؤٹ کٹس کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ 10 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -