چین سےکوروناویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی، پی آئی اے کا طیارہ 7 لاکھ ویکسین ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق کوروناویکسین کی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئرہاؤس منتقل کر دی گئی ہے۔ چین سےسائینوفارم ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں اور دو روز میں 20 لاکھ سائینوفارم ڈوز لائی جائیں گی۔
چین سےسائینوفارم ویکسین کی 2 کھیپ کل اسلام آبادپہنچیں گی، بیجنگ سےویکسین کی ایک کھیپ آج رات اور دوسری کل دوپہرپہنچےگی۔
پاکستان نے20لاکھ سائینوفارم ڈوز چینی کمپنی سےخریدی ہیں۔ اب تک رواں ماہ چین سے75لاکھ کوروناویکسین ڈوزلائی جا چکی ہیں۔ چین سے20لاکھ سائینوفارم اور55 لاکھ سائینوویک ڈوزلائی پاکستان لائی گئی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے کوروناویکسینیشن سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سائنو فارم کی تعداد15لاکھ87ہزار سے زائد ہے، پہلی ڈوز 10لاکھ11ہزار سے زائد لگائی گئی، دوسری ڈوز 5لاکھ85ہزار879لگائی جاچکی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ سائینو ویک کی تعداد26لاکھ76ہزار241ہے۔ پہلی ڈوز21لاکھ19ہزار425لگائی جاچکی ہے جبکہ دوسری ڈوز5لاکھ56ہزار816لگائی گئی۔