جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

نواز شریف کی وطن واپسی کی ایک اور تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلیے ایک اور تاریخ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اب 15 اکتوبر کو پاکستان واپس جائیں گے اور اس تاریخ کا فیصلہ شریف فیملی کی ملاقات میں کیا گیا۔ ان کی واپسی سے متعلق اس سے قبل ستمبر کے وسط کی تاریخ دی گئی تھی۔

دو ہفتے قبل فیملی ذرائع سے پتا چلا تھا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کی ستمبر میں پاکستان واپسی کیلیے مشاورت جاری ہے جبکہ ان کے وکلا نے واپسی کا مشورہ دیا۔

- Advertisement -

فیملی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، شہباز شریف اور مریم نواز ان کی واپسی سے متعلق مسلسل رابطے میں ہیں۔

بتایا گیا تھا کہ سپریم کورٹ ریویو آف آرڈر اینڈججمنٹس فیصلے کے باوجود نواز شریف واپس جائیں گے۔ واپسی پر قانونی مشکلات اور سابق وزیر اعظم کے وکلا نے دفاع کی مکمل تیاریاں کر لیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ قانونی اور آئینی رسک صفر ہونے تک نواز شریف کی واپسی کا نہیں سوچیں گے، جب تک رسک زیرو نہیں ہو جائے گا ہم ان کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ کسی اور کا اسکور نواز شریف سے سیٹل کرنے کی کوشش کی جائے، نواز شریف کیلیے کسی قسم کے خطرات نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کیلیے دوسرے فریق کو سننا لازمی ہے مگر نواز شریف کو تو اپیل کا موقع بھی نہیں دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی تو ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں بھی اپیل کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں