تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کرونا کے بعد امریکا میں ایک اور وبا پھوٹ پڑی

واشنگٹن : امریکا میں مونکی پاکس نامی بیماری نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا، متاثرہ شہری نائجیریا سے امریکا پہنچا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر ڈلاس کے شہری میں مونکی موکس نامی بیماری پائی گئی ہے جو نائجیریا کے شہر لیگوس سے اٹلانٹا اور پھر ڈلاس پہنچا تھا، جسے مونکی پوکس کی شکایت ہوتے ہی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ بیماری سانس کے ذریعے دیگر لوگوں میں بھی منتقل ہوتی ہے تاہم فی الوقت اس بیماری کے جہاز میں موجود دیگر افراد مین پھیلنے کا خدشہ کم کیوں کہ تمام لوگوں نے ماسک لگایا ہوا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بیماری وسطی اور مغربی افریقہ میں عام پائی جاتی ہے تاہم امریکا میں 2003 کے بعد یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بیماری میں شرح اموات صرف 1 فیصد ہے، اس مرض میں نزلے جیسی علامات اور بغل کے نیچے سوجن ہوتی ہے اور کچن پوکس جیسی خارش شروع ہوجاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بیماری چھوٹے جانوروں جیسے چوہا اور بندر سے انسانوں میں منتل ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -