منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دبئی پولیس کا ایک اور کارنامہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی پولیس نے کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے لاکھوں ڈالرز کی ڈکیتی کرنے والے ڈکیتوں کو فوری کارروائی کر کے گرفتار کر لیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق چھ ڈکیتوں پر مشتمل گروہ نے ولا میں گھس کر اہل خانہ سے ایک لاکھ ڈالر نقدی، قیمتی گھڑیاں اور طلائی زیوارت لوٹ لے لیے۔

ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کی اور بہترین حکمت عملی کر کے واردات میں ملوث 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا جب کہ دو کو شارجہ ایئرپورٹ سے پکڑا، ایک مشتبہ شخص کو الطوار کے علاقے سے حراست میں لیا گیا جب کہ دو افراد مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

واردات کے دوران ڈکیتوں نے 3 لاکھ سے زائد ڈالر، نقدی اور زیوارت لوٹے تھے جس میں قیمتی گھڑیاں اور ہیرے کی انگوٹھی بھی شامل تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں