The news is by your side.

Advertisement

ایک اور غیرملکی ایئرلائن کا پاکستان میں آپریشن شروع

کرا چی: پاکستان کی ہوابازی کے شعبے کے لیے ایک اور مثبت خبر ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن”فلائی ‏بغداد” نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔

عراقی شہر نجف سے کراچی کیلئے “فلائی بغداد” کی پہلی پرواز 165مسافر لے کر پہنچ گئی۔ ‏فلائی بغداد” کے طیارے کو کرا چی ائیر پورٹ پر سی اے اے نے واٹر سلوٹ پیش کیا۔ ‏

سی اے اے کے مطابق فلائی بغداد پاکستان سے عراق کیلئے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے ‏گا، دوسرے مرحلے میں لاہور سے نجف فلائٹ شیڈول کا آغاز کیا جائے گا۔

نئی ایئرلا ئن کے آپریشن سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے فلائی بغداد ایئرلائن کی درخواست ‏پر پروازوں کی اجازت دی۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کو سیاحت کیلئے5سال کیلئےٹی پی آرایل ‏لائسنس ‏جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی سی اےاے نے لائسنس ایئرلائن کی انتظامیہ کے حوالے کیا، نجی ایئرلائن2طیاروں سے ‏‏آپریشن شروع کر کے فلیٹ مزیدبہتر کرے گا۔

ترجمان سی اےاے کا کہنا ہے کہ تربت، گوادر اور اسکردو کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی یہ ‏‏پروازیں کراچی،اسلام آباداورلاہور سےچلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد فیصل آباد سے اسکردو ‏کیلئے پروازیں شروع کر ‏‏دی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد، کراچی، لاہور،سیالکوٹ سے اسکردو کیلئے ‏‏پروازیں چلارہی ‏ہے اور ڈیمانڈ کے مطابق پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں