کراچی : دبئی سے کراچی آنیوالے غیرملکی طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، پرواز کراچی ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پرندوں کی تاحال موجودگی محفوظ فلائٹ آپریشن کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیرملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے سے بال بال بچ گیا، ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے کراچی آنیوالے غیر ملکی طیارے کے کپتان نے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔
دبئی سے غیر ملکی ایئر لائن فلائی دبئی کی پرواز ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی ، سول ایوی ایشن کی پوسٹ فلائٹ انسپکشن میں پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے۔
بارشوں سے کیڑے مکوڑوں نے پرندوں کی موجودگی نے پی اے اےحکام کوپریشان کردیا ، تین دن کے دوران صرف ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے دو واقعات ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کراچی ائیرپورٹ پر استنبول کیلئے جانے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔
مزید پڑھیں : ترکش ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
طیارہ اڑان بھرنے کیلئے ٹی کے 709 ٹیکسی وے پہنچا تو پرندہ ٹکرا گیا تھا، طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر کپتان نے ایمرجنسی بریک لگائی۔
ترکش ایئرلائن کی پرواز واپس لاکر مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا اور تکنیکی عملے نے معائنے کے بعد جہاز کو گراؤنڈ کردیا تھا۔