بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سی ویو پر ایک اور غیر ملکی سیاح کیساتھ بدتمیزی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں سی ویو پر ایک اور غیر ملکی سیاح کے ساتھ بدتمیزی اور اسے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آگیا۔

غیر ملکی سیاح نے ویڈیو بنا کر اپنے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لے لیا۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی سیاح کو ہراساں کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا گیا ہے، گھوڑے والے نے پہلے 200 روپے مانگے، پھر سوار ہونے کے بعد 5 ہزار کا تقاضا کیا اور زبردستی کی۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بھی ایک غیر ملکی سیاح کو اسی طرح سی ویو پر ہراساں کیا گیا تھا۔ پولیس نے واقع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے زبیر نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔ آسٹریلیا سیاح کو گھوڑے والے نے 300 روپے میں سواری کروائی اور بعد میں 3000 روپے کا مطالبہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں