ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر میاں پرویز اختر کورونا سے انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے میچ ریفری میاں پرویز اختر کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی کے میچ ریفری کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، میاں پرویز اختر آئی سی سی کے سابق امپائر میاں اسلم کے بڑے بھائی تھے۔

میاں پرویز اختر لاہور، پنجاب، ہاؤس بلڈنگ کی ٹیموں کے کپتان بھی رہے، مرحوم پی سی بی پینل میں میچ ریفری اور پی سی بی ڈیف اینڈ ڈمب ایڈہاک کمیٹی کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

میاں پرویز اختر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق، احمد شہزاد، توفیق عمر سمیت دیگر کرکٹرز کے استاد بھی تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ کے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سابق کپتان انضمام الحق نے میاں پرویز اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں