تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایک اور فرنٹ لائن سولجر کرونا سے لڑتے ہوئے جاں بحق

پشاور: پاکستان میں کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے ایک اور فرنٹ لائن سولجر جان سے گئے، پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید انتقال کر گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ ایم سی میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کرونا میں مبتلا ڈاکٹر انتقال کر گئے، ڈاکٹر جاوید ایک ہفتہ قبل مریضوں کو چیک کرتے ہوئے مہلک وائرس سے متاثر ہو گئے تھے۔

میڈیا سیل ایچ ایم سی کے مطابق ڈاکٹر محمد جاوید کو وِڈ نائنٹین کے مریضوں کی او پی ڈی میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ ملک میں کو وِڈ نائنٹین سے ایک دن میں مزید 16 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد 253 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 785 نئے کیس رپورٹ ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق زیر علاج مریضوں کی تعداد 8932 ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ڈاکٹرز نے اہم ترین پریس کانفرنس کی تھی جس میں انھوں نے روتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ احتیاط کریں، اسپتالوں اور ڈاکٹرز پر کرونا کے مریضوں کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، عوام کو لاک ڈاؤن میں باہر نہیں نکلنا چاہیے۔

لیڈی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی جان کی پروا نہیں مگر خاندان کی فکر سب کو ہوتی ہے، ڈاکٹرز کو بچائیں کیوں کہ اگر ڈاکٹرز نہ رہے تو علاج کرنے والا کوئی نہیں رہے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر نصرت شاہ طبی عملے کی مشکلات بیان کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئیں۔ انھوں نے کہا کرونا پھپیڑوں پر حملہ کرے تو وینٹی لیٹر بھی نہیں بچاتا۔

انھوں نے کہا کہ ہم آگاہی دے رہے ہیں مگر لوگ نہیں مان رہے، اگر احتیاط نہ کی تو معاملات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔ ادھر وفاقی حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -