بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

امریکا کی جانب سے پاکستان کیلیے ایک اور تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی جانب سے پاکستان کو فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ کا تحفہ دیا جائے گا۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کی6.6 ملین ڈوز جلد پاکستان کےحوالےکی جائیں ‏گی، فائزر ویکسین جوانوں اور ہائی رسک مریضوں کو دی جائےگی۔

نئی کھیپ موصول ہونے کے بعد امریکا کی جانب سے پاکستان کو فائزرویکسین کی کل تعداد 15. ‏‏8 ملین ہوجائےگی۔

گزشتہ ماہ امریکا کی طرف سے عطیہ کی جانے والی فائزر ویکسین کی تیس لاکھ 70 ہزار سے زائد ‏خوراکیں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئی تھیں۔

امریکا کی جانب سے پاکستان کو فائزر ویکسین کی خوراکیں کوویکس پروگرام کے تحت دی گئیں ‏ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے موڈرنا ویکسین کی ساڑھے پچاس لاکھ خوراکیں ‏بھی پاکستان کو دی گئیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں