ترک صدر طیب اردوان نے بحریہ اسود میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کی خوشخبری سنا دی۔
ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے نئے ذخائردریافت کر لیے گئے ہیں۔
صدر اردوان نے بتایا کہ گیس کے85بلین کیوبک میٹرز کے نئے ذخائر دریافت کیےیہ ذخائر اس سے قبل دریافت ہونے والے320بلین کیوبک میٹرز کےعلاوہ ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ گیس2023تک شہریوں کےاستعمال کیلئےدستیاب ہوگی، بحیرہ اسود،روم میں تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
ترک صدرنے21اگست کو320ملین کیوبک گیس ذخائردریافت کرنےکااعلان کیاتھا۔ 21اگست کو دریافت ہونیوالے گیس ذخائرترک تاریخ کےسب سےبڑےگیس ذخائرتھے۔
یہ دریافت ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب مشرقی بحیرہ روم میں متنازع پانیوں میں ترکی اور یونان کے مابین تیل اور گیس کی تلاش کے معاملے پر تناؤ بڑھ رہا ہے۔
ترکی کی طرف سے سمندر کی نیچے تیل اور گیس کے امکانی ذخائر کی تلاش کے لیے ایک ریسرچ جہاز بھیجنے کے بعد یونانی اور ترکی جنگی بحری جہاز ایک دوسرے کا سایہ بن کر رہنے لگے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی کو توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ایران، عراق اور روس پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔