جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

طلبا کے لیے ایک اور بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: محکمہ صحت نے طبی تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یکم جون سے سرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کھولے جائیں گے۔ اسی طرح نرسنگ، پیرا میڈیکل و الائیڈ ہیلتھ سائنسز اسکولز و کالجز بھی یکم جون سے کھلیں گے۔

محکمہ صحت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم بی بی ایس کے صرف تیسرے، چوتھے اور آخری سال کے طلبہ کلاسز لیں گے، باقی سالوں اور سمسٹر کے طلبا کی آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔

متعلقہ وائس چانلسر، پرنسپل، ڈین اساتذہ اور طلبہ کی کورونا ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کی انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہوگی تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کے دوران وبا کا پھیلاؤ ہرممکن حد تک روکا جاسکے۔

کورونا ویکسینیشن ، حکومت سندھ کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

خیال رہے کہ سندھ کے علاوہ ملک بھر کے عام تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں جہاں احتیاطی تدابیر کے ساتھ تدریسی سرگرمیاں بحال ہیں، تاہم جو علاقے کورونا سے متعلق زیادہ خطرناک ہیں وہاں اب بھی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

ادھر سندھ حکومت نے حالیہ دنوں مزید دو ہفتے تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں