جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹوکیو اولمپکس پر کرونا کے سائے مزید گہرے ہونے لگے، ایک دن میں 31 کیسز ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس میں کرونا کا وار جاری ہے، میگا ایونٹ میں حصہ لینے والے مزید ایتھلیٹ عالمی وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس کھیلوں کے منتظمین کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یونان کی آرٹسٹک سوئمنگ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر ارکان وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

منتظمین نے بتایا کہ مسلسل دوسرے روز ٹوکیو ویلج میں کرونا انفیکشن کی یومیہ تعداد بڑھ کر اکتیس تک جاپہنچی ہے جوکہ ایک ریکارڈ ہے، نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ٹوکیو اولمپکس میں کرونا سے متاثرہ ایتھلیٹ کی مجموعی تعداد تین سو ترپن تک جاپہنچی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: مزید ایتھلیٹس کرونا وائرس کا شکار

کمیٹی بیان کے مطابق کرونا مثبت کھلاڑیوں کو ایتھلیٹس ولیج میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، جب کہ دیگر افراد کو مختلف مقامات پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی کے بعد سے کرونا متاثرین سامنے آ رہے ہیں، تاہم اولمپکس سے متعلق کرونا متاثرہ افراد میں جمعرات کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں دنیا بھر سے گیارہ ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، عالمی ایونٹ کا میلہ آٹھ اگست تک جاری رہےگا۔

دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر چین 34 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، امریکا 29 سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ میزبان جاپان 22 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں