ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

لاہور، غیرت کے نام پر ایک اور خاتون کا قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی اجمل اپنی سگی بہن نجمہ بی بی فائرنگ کر کے ہلاک کردیا،پولیس نے ملزم اور شریک ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق لا ہور کے نواحی علاقے کے رہائشی نوجوان اجمل نے اپنے بھائی اور بھتیجوں کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن نجمہ بی بی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، مقتولہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔

رائع کے مطابق نجمہ بی بی کے ورثاء لاش کا پوسٹ مارٹم کرائے بغیر میت اپنے ہمراہ لے گئے جب کہ دوسری طرف پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ قاتل اجمل کو اس کے بھائی اور بھتیجوں کی فرار ہونے کی کوشش کیو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ کاہنہ کے علاقے کے رہائشی اجمل نے بھائی اور بھتیجوں کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن نجمہ بی بی کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے تا ہم حتمی رائے تحقیقات کے مکمل ہونے کے بعد ہی دی جا سکتی ہے۔

حال ہی میں معروف ماڈل قندیل بلوچ کو بھی اُسکے سگے بھائی نے غیرت کے نام قتل کر دیا تھا جس کی بازگشت ختم نہیں ہوئی تھی کہ ایک اور حوا بیٹی کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اسی سے متعلق : ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا

یاد رہے قندیل بلوچ کے غیرت کے نام پر قتل کے بعد وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اعلان کیا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف جلد قانون سازی کی جائے گی اور بل پارلیمان میں پیش کیا جائے گا،بل کی تفصیلات بتاتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اہل خانہ غیرت کے نام پر قتل کے مجاز نہیں ہوں گے اور قاتل کو معاف کرنے کا اختیار بھی ختم کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں