جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نوجوانوں کیلئے ایک اور مثالی اقدام، نئے روزگار کے مواقع

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا کہنا ہے کہ صوبے میں نوجوانوں کے لیے ایک اور عملی اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے تحت صوبائی دارالحکومت میں جوان مرکز قائم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جوان مرکز کے قیام کے لیے سٹی ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ پشاور اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ کامران بنگش نے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں پشاور میں جوان مرکز قائم کریں گے، 25کروڑلاگت کی 5کنال اراضی پر محیط بہترین جوان مرکز بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جوان مرکز حاجی کیمپ اڈہ پشاور کے ساتھ تعمیر ہوگا، اس مرکز میں نوجوانوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات دیں گے جہاں 250نوجوانوں کے لیے آڈیٹوریم ہال بھی ہوگا، اس اقدام سے نئی نوکریاں بھی مسیر آئیں گی۔

- Advertisement -

حکومت کی جانب سے نوجوانوں میں 100 ارب روپے کی تقسیم ، بڑی خبر آگئی

ترجمان کے پی کے حکومت کا کہنا تھا کہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں نوجوان مختلف گیمز کھیل سکیں گے، 15 کروڑ روپے کی لاگت سے جوان مرکز کی عمارت تعمیر ہوگی۔

کامران بنگش نے مزید کہا کہ صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نوجوان پڑھنے کے لیے لائبریری کا استعمال بھی کر سکیں گے، مختلف کھیلوں کی تربیت دینے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں