پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

عائشہ اکرم کو گریٹراقبال پارک جانے پرکس نے رضا مند کیا؟ تہلکہ خیز آڈیو ریکارڈنگ مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گریٹر اقبال پارک کیس میں ٹک ٹاک عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور اہم آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی ، جس میں ریمبو عائشہ کو گریٹراقبال پارک جانے پر راضی کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کیس میں پولیس کو ٹک ٹاک عائشہ اکرم اور ریمبو کی سب سے اہم آڈیو ریکارڈنگ مل گئی۔

ریمبو نے عائشہ اکرم کو گریٹراقبال پارک جانے پر رضا مند کیا ، آڈیو میں ریمبو نے عائشہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقبال پارک پہنچ کرتم اپنی ریٹنگ دیکھنا، 4 بجے تک پارک پہنچ جانا، ہمارے پاس سیکیورٹی موجودہے، جو فراک میں نے تمہیں دی ہے وہ پہن کر جانا۔

- Advertisement -

جس پر عائشہ کا کہنا تھا کہ میں نے14اگست کےلیےالگ سوٹ نکالاہے تو ریمبو نے کہا میں نےبھی نیا سوٹ نکالاہے ، تم بس اپنی ورتھ اورعوام کاپیارچیک کرنا۔

عائشہ اکرم نے ریمبو سے گفتگو میں مزید کہا تم نےپہلےمیری جتنی عزت کرائی ہےمجھےپتہ ہے۔

اس سے قبل گریٹر اقبال پارک واقعے سے جڑے کرداروں عائشہ اور ریمبو کی گفتگو کی ایک ٹیپ سامنے آئی تھی ، ہ ٹیپ ایف آئی اے کو موبائل اور رقم سے متعلق غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی پر مبنی ہے، آڈیو ٹیپ میں عائشہ کہتی ہے کہ ایف آئی اے میں موبائل کا نہیں لکھا ہوا، اور پیسے بھی تھوڑے لکھے گئے ہیں۔

ریمبو کی آواز کہتی ہے میں انھیں یہ کہوں گا کہ موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا ہے، اس پر ایپل آئی ڈی بنانا تھی۔ عائشہ نے کہا کہنا کہ میڈم یہ ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا موبائل تھا، تم کہنا میڈم نے لیا ان کو پتا ہوگا، ان کا فون تھا وہ شوٹ کرتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں