پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سعودی خواتین کے لیے ایک اور اہم اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فٹبال لیگ نے کھیلوں کے لیے 62 خواتین کو ریفری مقرر کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال لیگ کی جانب سے مقرر کی جانے والی 62 خواتین کھیلوں میں بطور ریفری اپنی ذمےداریاں نبھائیں گی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق 62 خواتین میں سے 18 کا تعلق سعودی دارالحکومت ریاض، 28 جدہ، 14 مشرقی ریجن اور 3 شہر مدینہ منورہ سے ہے، نئی بھرتی کی جانے والی خواتین کو خصوصی کورسز کرائے گئے۔

سعودی فٹبال لیگ کا کہنا ہے کہ مذکورہ خواتین کو 2 کورس کروائے گیے۔ پہلا کورس مشرقی ریجن میں ہوا تھا جبکہ دوسرا ریاض میں منعقد کیا گیا تھا، نئی ریفریز کو اجازت نامہ آن لائن تقریب کے دوران دیا گیا۔

خیال رہے کہ نئی بھرتی ہونی والی ریفری خواتین کے فٹبال مقابلوں کے لیے مختص ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں