تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اور اہم اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اور اجلاس پیر (کل) طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلوں کی حتمی منظوری دی جائے گی جبکہ وزارتیں اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال کے ساتھ سکیورٹی کی صورتِ حال بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ پاک افغان سرحدی امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کابینہ اراکین اور عسکری قیادت شرکت کریں گی۔

یاد رہے کہ 30 دسمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے مکمل سدباب اور ملوث عناصر سے سختی سے نمٹنے کا عزم کیا گیا تھا جبکہ شرکا نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پر مکمل اتفاق کیا تھا۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام سمیت وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب و دیگر شرکت ہوئے تھے۔

اجلاس میں ملکی سلامتی کے امور اور دہشت گردی سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا جبکہ پاک افغان سرحد، سکیورٹی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -